14 اکتوبر، 2024، 8:50 AM

غزہ میں جنونی صہیونیوں نے فلسطینیوں کے کیمپوں کو آگ لگادی

غزہ میں جنونی صہیونیوں نے فلسطینیوں کے کیمپوں کو آگ لگادی

غزہ میں جنونی صہیونیوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو آگ لگادی جس سے 30 کیمپ جل گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربی الجدید کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں شہداء الاقصی ہپستال کے اطراف میں فلسطینیوں کے کیمپوں میں جنونی صہیونیوں نے آگ لگادی۔

امدادی کارکنوں کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 30 کیمپ آگ لگنے سے جل گئے۔

ہسپتال ذرائع نے کہا ہے کہ اب تک 3 فلسطینی شہید اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔ کیمپوں میں لگنے والی آگ سے شہداء الاقصی کے بعض حصے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ شہداء الاقصی کے اطراف میں واقع کیمپوں میں آگ لگنے کا ساتواں واقعہ ہے۔ فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے حملوں کا امریکہ اور صہیونی حکومت ذمہ دار ہے۔

News ID 1927386

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha